جماعت اسلامی گجرات کا اجلا س دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے

جماعت اسلامی گجرات کا اجلا س دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے

گجرات(سٹی رپورٹر )جماعت اسلامی سٹی کااہم اجلا س گزشتہ روزسٹی امیرڈاکٹراسحاق کی صدارت میں اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا ،اجلاس میں بارہ جولائی کواسلام آباد دھرنے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیاگیا۔۔۔

 ڈاکٹراسحاق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی سٹی کی جانب سے دھرنے میں بھرپورشرکت ہوگی اورسٹی گجرات سے قافلے اسلامک سنٹرگجرات روانہ ہونگے ،انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مہنگی بجلی سے پوری قوم عذاب میں مبتلاہوگئی ہے ، مہنگی بجلی کے خلاف مرکزی امیرکی قیادت میں بھرپوردھرناہوگا، اجلاس میں صفدروڑائچ، حسن بٹ، خورشید شباب ، ڈاکٹراخلاق سمیت دیگررہنمابھی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں