فروغ تعلیم کیلئے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد ،شرکا کو آگاہی فراہم

فروغ تعلیم کیلئے پالیسی ڈائیلاگ  کا انعقاد ،شرکا کو آگاہی فراہم

میانوالی (نامہ نگار )فروغ تعلیم کیلئے قومی سطح پر کے ادارے کے زیر اہتمام مقامی ہوٹل میں پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا گیا۔

، سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس مہمان خصوصی تھے جبکہ ڈی ای او سیکنڈری خالد محمود خان نیازی، اے ای او یونس و محکمہ تعلیم کے دیگر افسران شریک ہوئے ۔ اس موقع پر ادارہI-SAP کے پراجیکٹ ڈائریکٹر مدثر شہزاد نے ضلع میانوالی کے سکولوں میں دستیاب اساتذہ کی تعداد، سکولوں میں طلباء و طالبات کی انرولمنٹ، تعلیمی بجٹ اور دیگر ایشوز پر اپنی پریزینٹیشن ڈائیلاگ میں شریک سول سوسائٹی ممبران اور دیگر شرکا کو آگاہی فراہم کی۔ اس موقع پر سی ای او ایجوکیشن ملک طارق عباس نے خطاب کرتے ہوئے کہا ادارہ I-SAPSاپنی سطح پر فروغ تعلیم اور سرکاری تعلیمی اداروں کی صورتحال کو بہتر بنانے جو کام کررہا ہے وہ قابل تعریف ہیں ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں