خالد جاوید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ

خالد جاوید کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ

میانوالی (نامہ نگار ) ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ٹراما سنٹر کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی سلمان احمد لو ن اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مراد حسین نیکو کارہ بھی ان کے ہمرا ہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کی عیادت کی ان کے مسائل سنے اور سرکاری ادویات کی فراہمی اور طبی سہولیات سے متعلق دریافت کیا، مزید براں ستھرائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ہسپتال میں آنیوالے مریضوں کو علا ج معالجہ کی تما م تر سہولیات فراہم کی جائیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہسپتال کے اندر سے سرکاری ادویات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے میں تزین و آرائش کے کا موں کا معائنہ کیا انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ ٹراما سنٹر کے با ہر روڈ پر کھڑی پرائیو یٹ ایمبو لینسسز کو پارکنگ ایریا میں شفٹ کر ایا جا ئے تا کہ لوگوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کر نا پڑے ۔ دیں اثنا شہر سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا نے کے سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے ایڈمنسٹریٹر میو نسپل کمیٹی سلمان احمد لو ن، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی مرادحسین نیکو کارہ کے ہمرا ہ سرگودہا روڈ، وتہ خیل چوک اور گلبرگ چوک کے علا وہ مختلف علا قوں کا دورہ کیا۔دوکا نداروں سے ملا قات کی اور انہیں ہدایت کی کہ وہ اپنی دوکا نوں کے سامنے سے رضاکارانہ طور پر غیر قانو نی تجاوزات کو ختم کردیں اور اپنا سامان دوکانوں کے اندر رکھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں