ترقیاتی منصوبوں کی ای ٹینڈرنگ‘11ارب روپے کی بچت
بھیرہ(نامہ نگار)صوبائی وزیر قانون مواصلا ت و تعمیرات ملک صہیب احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ۔
ہدایت پر صوبہ بھر میں ہونیوالے ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت برقرار رکھنے کیلئے انکی ای ٹینڈرنگ کی گئی تاکہ کسی کو شکایت کا موقع نہ ملے ،صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے بتایا کہ ہائی وے کی 398 ترقیاتی سکیموں کا تخمینہ 62ارب روپیہ لگایا گیا مگر ای ٹینڈرنگ کے ذریعہ انکی بولی 52ارب روپیہ میں ہوئی اور قوم کا 11 ارب روپیہ ضائع ہونے سے بچا لیا گیا انہوں نے کہا کہ ای ٹینڈرنگ کے ذریعہ ٹھیکوں میں سیاسی مداخلت پول سسٹم اور ٹینڈر فارم پر اوور چارجنگ جیسے مسائل سے بھی نجات ملی ہے اور پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار کسی شکایت کا اندراج نہیں ہوا ملک صہیب احمد بھرتھ نے بتایا کہ آج ہائی وے کی مزید 50اور 2اکتوبر کو 78سکیموں کی ای ٹینڈرنگ ہو گی۔