کوڑا ٹھانے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائینگی : ڈپٹی کمشنر

کوڑا ٹھانے کیلئے نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائینگی : ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کے۔

 ویژن کے مطابق شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے شہر بھر سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنے اور اس کو ٹھکانے لگانے کے لئے پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے اس سلسلے میں منعقدہ ہونے والے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ کمپنیوں کی خدمات حاصل کرنے کے عمل کو شفاف اور موثربنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے ۔ کمیٹی منتخب کمپنیوں کے ساتھ ابتدائی مذاکرات کرے گی۔کمیٹی عوام میں آگاہی اور شعور بیدار کرے گی اور اس پر عملدرآمد کی حکمت عملی تیار کرے گی۔ کمیٹی کمپنیوں کے تجربے ، مالی استعداد، سابقہ کارکردگی سمیت کمپنیوں کی طرف سے آنے والی تجاویز اور منصوبوں پر غور کرے گی اور اپنی رپورٹ پیش کرے گی ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر قراۃ العین میمن نے پنجاب سوشو اکنامک رجسٹری انٹرن شپ پروگرام کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے سے نہ صرف ان کو روزگار میسر ہوگا بلکہ ان کی تعلیم ، صلاحیتوں اور ہنر سے فائدہ اٹھایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ کے دوران منتخت نوجوانوں کو 50 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں