سرکاری ہسپتالوں میں انسولین اور ادویات کی قلت
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر) گوجرانوالہ کے دونوں سرکاری ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے انسولین سمیت دیگر ادویات کی قلت، مریض ادویات سے محروم ۔
مایوس واپس لوٹنے لگے ۔ پرائیویٹ سٹوروں سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور،شہر کا واحد ڈی ایچ کیو ٹیچنگ ہسپتال اور 15 کلو میٹر دور گوندلانوالہ گائوں میں نئے ٹیچنگ ہسپتال میں انسولین ،ہیپاٹائٹس سمیت دیگر ادویات کی شدید کمی ہونے لگی،مردوخواتین بزرگ اور بچے طویل سفر طے کرکے میڈیکل کالج گوندلانوالہ سے ملحقہ عمارت میں قائم ہسپتال میں علاج کیلئے جاتے مگر ہسپتال میں شوگر کے مریضوں کیلئے انسولین اور ادویات ختم ہوگئیں ۔دل ،معدہ آنکھ ،جگر ،گردوں اور دیگر امراض میں مبتلا مریضوں کو بھی ادویات کے بغیر واپس بھیجا جانے لگا جبکہ مختلف امراض کے ٹیسٹ کیلئے بھی ریٹ بڑھادئیے گئے ، ڈاکٹروں کی اکثریت آپریشن کیلئے جانے والے مریضوں اور انکے اہل خانہ کو ادویات،انجکشنز اور میڈیکل ایکوپمنٹس کی لمبی فہرستیں تھمانے لگی مریضوں اور ان کے اہل خانہ نے پنجاب حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔