گجرات :کڈنی سنٹربورڈ کا اجلاس،عطیات بھی دئیے گئے

 گجرات :کڈنی سنٹربورڈ کا اجلاس،عطیات بھی دئیے گئے

گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر )کڈنی سنٹربورڈ آف گورنرکااہم اجلاس گزشتہ روز کڈنی سنٹرکانفرنس ہال میں منعقد ہوا ۔

جس کی صدارت ڈپٹی کمشنرصفدرحسین ورک نے کی جبکہ ناروے کی کاروباری شخصیت شیخ طارق محمود، ناصرمحمود ، مظہراقبال دیونہ،راجہ غفورحسین نے بطورمہمان خصوصی شرکت کی،معززمہمانوں کا تقریب میں آمد پرصدرکڈنی سنٹرمیاں محمداعجاز،جنرل سیکرٹری جاوید بٹ نے گلدستے پیش کرکے والہانہ اورپرتپاک استقبال کیا،میاں محمداعجاز،جاویدبٹ نے ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ودیگرمعززمہمانوں کاکڈنی سنٹرکی مختلف وارڈز کادورہ کرایا اورانہیں علاج معالجہ میں فراہمی کی جانیوالی سہولیات بارے مفصل اندازمیں بریفنگ دی، شیخ طارق محمود ودیگرنے مریضوں سے سہولیات بارے استفسارکیااوراظہاراطمینان کرتے ہوئے صدرمیاں محمداعجازاورانکی ٹیم کو بہترین انتظامات پرخراج تحسین پیش کیا، اس موقع پر خالد پرویزمنگا نے 5لاکھ روپے ،شاہد اکبر3لاکھ روپے ، اکرم سانتل1لاکھ روپے ،عابد سیف اﷲ 1لاکھ روپے عطیات ڈپٹی کمشنرصفدر حسین ورک،میاں محمداعجازکوپیش کرتے ہوئے آئندہ بھی بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی، اجلاس میں ناصرمحمود جرمنی کی طرف سے کڈنی سنٹر ملازمین کوبہترین کارکردگی پرخصوصی نقد انعامات بھی دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں