سپیڈ و بس شروع کرنے کا فیصلہ،دائرہ کار جی ٹی روڈ سے ملحقہ شاہراہوں تک بڑھایا جائیگا

سپیڈ و بس شروع کرنے کا فیصلہ،دائرہ کار جی ٹی روڈ سے ملحقہ شاہراہوں تک بڑھایا جائیگا

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ میں سپیڈو بس سروس سرکاری سطح پر شروع کرنے کا فیصلہ ۔

،بعد ازاں اس سروس کا دائرہ کار جی ٹی روڈ سے ملحقہ شاہراہوں تک بڑھایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ بڑا صنعتی شہر ہے اور اس کی آبادی پچاس لاکھ سے زائد ہے ۔لاکھوں مزدور مختلف فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں جنہیں اپنی ڈیوٹی پر پہنچنے کے لیے سرکاری سطح پر کوئی پبلک ٹرانسپورٹ نہیں جس کو مد نظر رکھتے ہوئے گوجرانوالہ میں سپیڈو بس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پہلے مر حلے میں جی ٹی روڈ چن دا قلعہ سے عزیز کراس تک یہ سروس شروع کی جا ئے گی،بس کا سٹاپ جی روڈ پر مختلف جگہوں پر ہو گا ،سروس کو بعد ازاں جی ٹی روڈ سے ملحقہ شاہراہوں پر بھی شروع کیا جائے گا،اسے مختلف روٹس پر چلایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ بڑا صنعتی شہر ہے یہاں سرکاری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ بہت ضروری ہے ،چالیس فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ،بہت جلد یہ سروس گوجرانوالہ میں شروع ہو جائے گی۔اس کا کرایہ بھی مناسب ہوگا۔اس کا کرایہ بھی مناسب ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں