وکلا کی فلاح وبہبو د کیلئے دن رات کام کیا:سہیل اقبال
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے کہا ہے کہ وکلاء کی فلاح وبہبو د اور عزت وقار کیلئے دن رات کام کیاا ور۔
ممبران بار کے مسائل پر کوئی کمپرومائز نہیں کیا، وکلاء کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہوں ،بطور صدر بار میں وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی ہے ۔ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سہیل اقبال ہرڑ نے سالانہ بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری راحت نذیر وینس،جوائنٹ سیکرٹری مہر عقیل اکرم، ، قمر ضیاء ہرڑ نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ سیکرٹری چوہدری راحت نذیر وینس نے سال 2024 ء میں ہونے والے تمام آمد ن اور اخراجات کی تفصیلات پیش کی اور بتایا ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کو سال 2024ء میں ایک کروڑ 68 لاکھ 74 ہزار 910 روپے آمد ن ہوئی اور سال 2024ء میں وکلاء کی فلاح وبہبود وودیگر کاموں پر ایک کروڑ 68لاکھ 67 ہزار 65 روپے خرچ ہوئے ۔ اجلاس میں پیش کئے جانے والے بجٹ کو وکلاء کی کثیر تعدا د نے متفقہ طور پر منظور کیااور بار کے عہدیداران کو ان کی بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا۔