ٹریفک قوانین کی آگاہی کیلئے کوشاں ہیں :گجرات چیمبر
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر)رضا حسنین اعوان ڈی ایس پی ٹریفک پولیس نے گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بزنس کمیونٹی کے نمائندوں کے ساتھ صدر گجرات چیمبر محمد منیر پشاوری کے۔
زیر صدارت میٹنگ سیشن میں شرکت کی۔ محمد منیر مشاوری صدر گجرات چیمبر نے ان کو خو ش آمدید کہا محکمہ پولیس کو بزنس کمیونٹی کا تعاون درکار ہوگا ہم لوگ ہر قدم پر آپ کے ساتھ شا نہ بشانہ ہیں۔ ہم بھی ٹریفک قوانین کی آگاہی کے لیے کوشاں ہیں اور اس مقصد کے لیے ہم نے اویئرنیس کمپین بھی منعقد کروائی ہے اس کے علاوہ ہم اپنے ممبران کو بھی موٹیویٹ کرتے ہیں کہ وہ قوانین کی پابندی کریں اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا مظاہرہ کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے گجرات چیمبر آف کامرس میں ایک ون ونڈو فسیلی ٹیشن سنٹر کا قیام عمل میں لایا ہے جس میں ڈسٹرکٹ پولیس کے تعاون سے پنجاب پولیس خدمت مرکز اور ڈرائیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر بنائے گئے ہیں جو کہ ممبران گجرات چیمبر اور ان کی فیملیز کو بہترین سروسز فراہم کر رہے ہیں۔ ہم اپنے ممبران کو موٹیویٹ کرتے ہیں کہ وہ اپنے لائسنس ضرور بنوائیں اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اب تک گجرات چیمبر ڈرئیونگ لائسنس ٹیسٹ سنٹر میں 1500 سے زائد لرننگ لائسنس اور550 سے زائد ریگولر لائسنس بنائے جا چکے ہیں ا سکے علاوہ رینوول لائسنس اور انٹر نیشنل لائسنس بھی بنائے گئے ہیں۔