پی آئی اے کا دوحہ سے سیالکوٹ آپریشن شروع

  پی آئی اے کا دوحہ سے سیالکوٹ آپریشن شروع

سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )پی آئی اے کا دوحہ قطر سے سیالکوٹ کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی اور۔

 پی آئی اے کے ذمہ داران نے ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا، اس موقع پر سینئر ایڈوائزر پاکستانی کمیونٹی محمد اجمل،ڈائریکٹر پی آئی اے قطر ، طارق محمود گوندل، سیف اﷲ، آفتاب احمد، عبداﷲ عارف، وقاص ملک، محمد دین فیصل سلیم اور شرکاء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی قطر میں رہ کر پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہے گی اور پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن جو کہ دنیا کی بہترین ایئر لاین ہے جس کا شمار دنیا کی چند مشہور ایئر لائنوں میں ہوتا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس کی بہتری اور اس کی ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھیں ، اس موقع شرکاء نے مزید کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کسی کے بہکاوے میں نہیں آئے گی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی اور اس کی خوشحالی کے لیے کام کرتی رہے گی کیونکہ ہمارا دل دیار غیر میں رہتے ہوئے بھی پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے ۔اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی نے پی ائی اے کے ذمہ داران اور شرکا نے مل کر کیک بھی کاٹا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں