پی ایچ اے کی سستی،پارک اجڑ گئے،شہری سیر و تفریح سے محروم
ملتان(جام بابر سے )ملتان میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی عدم دلچسپی کے باعث ایک طرف تو گل داؤدی کی نمائش کی تیاریاں عروج پر ہیں ۔
جبکہ دوسری جانب شاہ شمس اور ابن قاسم پارک کے جھولے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکے ہیں، درخت بھی بڑی تعداد میں کاٹ کر پارکوں کو اجاڑنے کی کسر پوری کر دی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ضلعی انتظامیہ اور پارکس اینڈ ارٹیکلچرز کی جانب سے پہلے گل داؤدی کی نمائش کی تیاری کی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب ملتان میں شاہ شمس اور ابن قاسم پارک کی دیکھ بھال کی ذمہ داری پی ایچ اے کے ذمہ ہے لیکن دونوں پارک ہی متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث اجڑ چکے ہیں، پارکوں کی مناسب دیکھ بھال نہ ہونے کے باعث شہری سیر و تفریح کے لیے یہاں کا رخ نہیں کرتے جس کی وجہ سے پارک اکثر اوقات خالی ہی رہتے ہیں یہی وجہ ہے کہ خالی پارکوں کا فائدہ اٹھا کر متعلقہ عملے نے کئی درخت کاٹ کر بیچ دئیے ہیں ،دونوں پارکوں کا ٹریک بھی اور دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکا ہے جن کی بحالی کیلئے بھی تاحال اقدامات نہیں کیے گئے ،صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی ہے کہ پارکوں میں لگائے گئے ،انتظامیہ کی غفلت کے باعث نہ تو ان جھولوں کی مرمت کی جاتی ہے اور نہ ہی فٹنس سرٹیفکیٹس دیے جاتے ہیں ،یہ جھولے کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا سبب بن سکتے ہیں۔اس حوالے سے پی ایچ اے حکام کی منطق ہے کہ پارک کے اندر موجود بقایا درخت بھی گرین بیلٹس سے ہی لیے گئے ہیں جن کو نیلام کر کے حاصل کردہ رقم محکمہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی جائیگی ،تاہم اگر کوئی ملازم درخت چوری میں ملوث پایا گیا تو اسے قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔