ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی سرویلنس کو مزید بہتر بنائیں :لبنیٰ نزیر

ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی سرویلنس کو مزید بہتر بنائیں :لبنیٰ نزیر

لودھراں ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ، سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کے اجلاس کا انعقاد ۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسدادِ ڈینگی کا اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر فیصل وحید سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی ۔سی ای او ہیلتھ نے صدر اجلاس کو ان ڈور، آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس، انسداد ڈینگی اقدامات بارے بریفنگ دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ انسدادِ ڈینگی اقدامات کے تحت 46 آیف آئی آرز کا اندراج ، 1610 انتباہی نوٹس کا اجراء اور 46 عمارات کو سربمہر کیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈینگی لاروا کی ممکنہ افزائش کے پیش نظر اینٹی ڈینگی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس کو مزید بہتر بنائیں ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال و تحصیل لیول ہسپتال کا دورہ کیا اور ہیلتھ کونسل اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنر لودھراں ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں کی ریومپنگ کا مقصد شہریوں کو صحت عامہ کی بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہیلتھ کونسل کے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز کو عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا فعال کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نزیر نے سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرز سمیت دیگر عملہ صحت کی غیر حاضری، طبی سہولیات کی فراہمی میں عدم دلچسپی اور مریضوں و لواحقین سے ناروا سلوک کی شکایات پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں