اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ،مسائل بر وقت حل کرنے کی ہدایت

 اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ،مسائل بر وقت حل کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈسٹرکٹ اوورسیز کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا جس کی صدارت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)عثمان علی نے کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز،ایف ڈی اے ،ہیلتھ،ہاؤسنگ،سب رجسٹرار،کالونی اسسٹنٹ اور دیگر محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرریونیو نے تارکین وطن کاموقف سنتے ہوئے کہا کہ ضلع کے متعلقہ محکمے اپنی ذمہ داریوں کا شدید احساس کرتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کو ریلیف کی فراہمی میں جاری اقدامات کو مزید تیز کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل میں تاخیرنہ ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل تیز رفتاری سے حل کرنے کے لئے واضح ہدایات جاری کر رکھی ہیں لہذا درخواست گزار محکمانہ پیشرفت سے مطمئن ہونے چاہئیں انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی کہ جائیدادوں پر قبضہ و تقسیم سے متعلق اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے فوری ازالہ کے لئے ریونیو ریکارڈ کے مطابق موقع چیک کرکے رپورٹس پیش کریں تاکہ ان کے حل کے لئے مزید قانونی اقدامات کئے جا سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں