وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ڈاکٹر رؤف کا سمندری سب کیمپس کا دورہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے سمندری سب کیمپس کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر نے منصوبہ کی تکمیل کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم نے ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا اور ہدایات جاری کیں کہ ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ تعمیراتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔