گوجرہ :ستھرا پنجا ب پروگرا م شروع،نظامِ صفا ئی نجی کمپنی کے سپرد

گوجرہ :ستھرا پنجا ب پروگرا م شروع،نظامِ صفا ئی نجی کمپنی کے سپرد

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )گوجرہ میں ستھرا پنجا ب پروگرا م کا افتتا ح کر دیا گیا ۔اس حوالے سے میو نسپل کمیٹی گوجرہ میں ایک تقریب منعقد ہو ئی جس میں ستھرا پنجا ب پروگرا م کے تحت تحصیل بھر میں صفا ئی کا انتظا م ایک نجی کمپنی کے حوا لے کر دیا گیا ۔

تقریب میں لیگی رہنما سا بق ممبر قومی اسمبلی خا لد جاوید وڑائچ ، امیدوار صوبا ئی اسمبلی عقبہ علی وڑائچ ، اسسٹنٹ کمشنر کا مرا ن اشرف ، چیف آ فیسر یاسرعلی شاہ سمیت شہریو ں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔تقریب سے خطا ب میں اسسٹنٹ کمشنر کامرا ن اشرف ، خالد جاوید وڑائچ اور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجا ب مریم نواز کا ستھرا پنجا ب پروگرا م احسن قدم ہے ، جس سے شہر میں صفا ئی ستھرا ئی کا بہترین نظا م ہو گیا ،شہر میں ایک نجی کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا ہے ، اب چند دنو ں میں شہر بھی صا ف ستھرا نظر آ ئے گا اور شہری موذی امرا ض سے بھی بچ سکیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں