ڈی سی کی محکمہ انہار کے افسروں سے میٹنگ ، بھل صفائی پر بریفنگ
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنرندیم ناصر نے محکمہ انہار کے افسروں سے میٹنگ کی اور فیصل آباد کینال ڈویژن میں بھل صفائی کی صورتحال پر بریفنگ لی۔
انہوں نے کہا کہ بھل صفائی کے مکمل ہونے والے کام کو دوبارہ چیک کریں اور کسی جگہ خلا باقی نہیں رہنا چاہیے ۔انہوں نے باقی ماندہ کام بھی تیزی سے مکمل کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کو ٹیل تک پانی کی دستیابی یقینی بنانا ترجیح ہے اور معیاری بھل صفائی سے مطلوبہ نتائج حاصل ہونگے ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ جمال جٹی،ملیاں ڈسٹری اور سارنگ والا ڈسٹری سمیت دیگر نہروں کی بھل صفائی مکمل کی گئی ہے ۔