راہوالی:شوگر ملز چوک میں رکشوں کے غیر قانونی اڈے
راہوالی (نامہ نگار)شوگر ملز چوک میں جی ٹی روڈ راہوالی پر رکشہ اور چاند گاڑی ڈرائیوروں نے غیر قانونی اڈے قائم کرکے ٹریفک روانی میں خلل ڈالتے ہوئے حادثات کے لیے خطرات پیدا کرنا شروع کرد ئیے ۔
نیشنل موٹر وے پولیس اور کنٹونمنٹ انتظامیہ کی مقررکردہ ٹیمیں بھی نامعلوم وجوہات کی بنا پر یہ خودساختہ اڈے ختم نہ کراسکیں، بارونق چوک میں پیدل سڑکیں عبور کرنے والے مسافر جن میں بچے بوڑھے اور خواتین کی خاصی تعداد ہوتی ہے سڑکیں عبور کرنے میں مشکلات پیش آنے سے اکثر اوقات ٹریفک حادثات کا شکار بھی ہوجاتے ہیں حساس ادارے کی چیک پوسٹ کے دونوں اطراف اور چوک کے چاروں اطراف خودساختہ اڈے قائم کرنے والے رکشہ چاند گاڑی ڈرائیور ٹریفک روانی میں مشکلات پیدا کرنے کا سبب بنتے رہتے ہیں عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔