صفی اﷲگوندل کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا تفصیلی دورہ

 صفی اﷲگوندل کا ڈی ایچ کیو ہسپتال چنیوٹ کا تفصیلی دورہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر صفی اﷲگوندل نے طبی و انتظامی امور چیک کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چنیوٹ کا تفصیلی دورہ کیا ۔

ایم ایس ڈاکٹر احمد خان و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے ڈی ایچ کیو میں ڈاکٹرز وسٹاف کی حاضری چیک کی، صفائی کا معیار دیکھااورایمرجنسی سمیت وارڈز میں زیرعلاج مریضوں سے ملاقات اور علاج معالجہ کی سہولیات بارے فیڈبیک لیا۔انہوں نے میڈیکل ایمرجنسی سروسز کو چوکس رکھنے کی ہدایت کی جبکہ دستیاب مشینری کو ہر قیمت پر فعال رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے ادویات کی دستیابی اور ریکارڈ چیک کرتے ہوئے کہا کہ مریضوں کو ادویات نہ ملنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے ۔انہوں نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ تمام وارڈز میں مریض کے ساتھ صرف ایک شخص کو رکنے دیا جائے اور رش ہر گز نہ ہونے دیا جائے ،ہسپتال کودرکار وسائل کی فراہمی کے لئے بھی موثر اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو علاج معالجہ کی معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں