پولیس شہریوں کو خدمات کی فراہمی کیلئے پرعزم :کامران ممتاز
لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر،سٹی رپورٹر ) پولیس ہر محاذ پر شہریوں کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔
ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کامران ممتاز نے تھیلسیمیا کے مریضوں کی مشکل میں مدد کا عہد لودھراں پولیس کی طرف سے بلڈ کیمپ کا انعقاد پر کیا ۔جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں انڈس بلڈ بنک کے تعاون سے ایک روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں 25 خون کی بوتلیں عطیہ ہوئی۔بلڈ ڈونیشن کیمپ میں معزز شہریوں اور پولیس افسران نے خون کے عطیات دئیے ۔ڈی پی او کامران ممتاز نے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر اعجاز مسوان بلڈ کیمپ کا وزٹ کیا۔خون کے عطیات دینے کے لیے آنے والوں کی سکریننگ کی گئی۔اس موقع پر ڈی پی او کامران ممتاز نے کہا کہ پولیس افسران و جوان آئندہ بھی کارخیر کی سرگرمیوں میں صف اول میں نظر آئیں گے اور بلڈ ڈونیشن میں پولیس کے جوانوں اور شہریوں کا جذبہ قابل فخر ہے ۔