سپیکر کا پارلیمنٹ میں ناقص صفائی کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

سپیکر کا پارلیمنٹ میں ناقص صفائی کا نوٹس، رپورٹ طلب کر لی

اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر، سٹاف رپورٹر، آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس دورہ کیا، انہوں نے پارلیمنٹ کے مختلف حصوں کا جائزہ لیا۔

سی ڈی اے کے عملے کی ناقص کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ سپیکر نے سی ڈی اے کے ذمہ داران کی سرزنش کی اور حکام کو صفائی کا نظام بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے واش رومز اور کیفے ٹیریا کابھی جائزہ لیا، انہوں نے پارلیمنٹ کیفے ٹیریا میں کھانے کا معیار بھی چیک کیا۔ سپیکرنے ہدایت کی کہ صفائی کے ناقص انتظامات کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔ سپیکر کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے صفائی ستھرائی کیلئے 67 خاکروب متعین ہیں مگر روزانہ کی بنیاد پر صرف دس سے بارہ لوگ ہی ڈیوٹی پر حاضر ہوتے ہیں۔ اس موقع پر سپیکر نے کیفے ٹیریامیں موجود اراکین پارلیمان اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی گفتگو کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں