نوجوان تکنیکی علم میں نئی مہارتیں تلاش کریں:چیئرمین سینیٹ

نوجوان تکنیکی علم میں نئی مہارتیں تلاش کریں:چیئرمین سینیٹ

کراچی(دنیا رپورٹ)قائد اعظم محمد علی جناح کا 148 واں یوم پیدائش قائد کے بچے کے عنوان سے میریٹ ہوٹل کراچی میں منایا گیا، تقریب کی میزبانی چیئرمین یوتھ پارلیمنٹ رضوان جعفر نے کی۔۔۔

 مہمانان خصوصی میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، صوبائی وزراء سردار علی شاہ، سعید غنی کے علاوہ یوتھ کے نمائندوں اور سول سوسائٹی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ یوسف گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا قائد کی زندگی اور میراث قوم کیلئے امید، حوصلے اور لگن کی کرن تھی۔ نوجوان تکنیکی ترقی، علم میں نئی مہارتیں تلاش کریں اور زندگی کے ہر شعبہ میں ترقی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل میں اپنا حصہ ڈالیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں