سرینا چوک انڈرپاس 5 روز میں مکمل ہو جائیگا : وزیر داخلہ

سرینا چوک انڈرپاس 5 روز میں مکمل ہو جائیگا : وزیر داخلہ

اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد کا ایک اور فلاح عامہ کا منصوبہ برق رفتاری سے تکمیل کے قریب، 3 انڈر پاسز پر مشتمل سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ پر دن رات کام جاری ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کا دورہ کیا اور ڈیڈلائن کے اندر پراجیکٹ مکمل کرنے کا حکم دیا۔ وزیر داخلہ نے سرینا چوک کے بیوٹیفکیشن پلان کا جائزہ لیا اور منظوری دی۔ محسن نقوی نے کہا انڈر پاس اگلے 5 روز میں مکمل ہو جائے گا جسے نالے کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹریفک کیلئے کھولا جائے گا، انہوں نے نالے کا کام فوری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے کہا منصوبے پر کام 10روز تاخیر سے شروع ہوا تاہم پھر بھی تمام توانائیاں صرف کرکے مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے ۔ انہوں نے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا اور منصوبہ کی پیشرفت کا جائزہ لیا، کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا سرینا چوک انٹرچینج پراجیکٹ کی بروقت تکمیل کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ پودوں اور پھولوں سے بہترین آرائش کی جائے ، درختوں کو ہر ممکن بچایا جائے اور حفاظت یقینی بنایا جائے ۔ چیئرمین سی ڈی اے نے بریفنگ دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں