ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، درخواستوں پر قانو نی کارروائی کی رپورٹ طلب

  ڈی آئی جی کی کھلی کچہری، درخواستوں پر قانو نی کارروائی کی رپورٹ طلب

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کھلی کچری کا انعقاد کیا۔

 انہوں نے شہریوں کی شکایات سن کر متعلقہ افسروں کو حل کیلئے احکامات جاری کیے اور مارک کردہ درخواستوں پر دئیے گئے وقت میں قانو نی کارروائی کی رپو رٹ پیش کر نے کی ہدایت بھی دی۔ انہوں نے کہا ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ شہریوں کی جان اور مال کی حفاظت کے ساتھ ساتھ ان کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں