بلیو ایریا پارکنگ پلازہ: سٹرکچر کی تعمیر مکمل، ایک ہزار گاڑیوں کی کنجائش

بلیو ایریا پارکنگ پلازہ: سٹرکچر کی تعمیر مکمل، ایک ہزار گاڑیوں کی کنجائش

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)بلیو ایریا پارکنگ پلازہ کے سٹرکچر کی تعمیر کا کام مکمل کرلیا گیا، ایک ہزار گاڑیوں کی گنجائش ہو گی، چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔

 متعلقہ حکام کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ پارکنگ پلازہ کے سٹرکچر پر تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا ہے ، پارکنگ پلازے میں تقریباً ہزار گاڑیاں پارک کرنے کی گنجائش ہوگی، پارکنگ پلازہ دو بیسمنٹس سمیت گراؤنڈ اور 5 فلورز پر مشتمل ہوگا، پارکنگ پلازے میں 64 دکانیں بھی تعمیر کی گئی ہیں اور چھت پر اوپن ائیر ریسٹورنٹ اور کیفے کی بھی گنجائش ہوگی، انہیں مزید بتایا گیا پارکنگ پلازے میں شہریوں کی تفریحی ضروریات کو مدِنظر رکھتے ہوئے سینما گھر بھی ہوگا۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ پارکنگ پلازے کے facadeکو پرکشش بنانے کیلئے ورٹیکل گارڈن کا آپشن بھی دیکھا جائے اور پارکنگ پلازے کو فعال بنانے کیلئے بہترین بزنس ماڈل بنایا جائے ، انہوں نے کہا پارکنگ پلازے کے تمام حصوں کو بہترین استعمال میں لایا جائے تاکہ ذرائع آمدن میں اضافہ ہوسکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ پارکنگ پلازے میں ڈیجیٹل اور 3Dایس ایم ڈیز بھی نصب کی جائیں، انہوں نے انجینئرنگ ونگ کو منصوبے میں شامل فنشنگ، لفٹ سمیت دیگر بجلی کے کام مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں