’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کے تحت سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس

’’ستھرا پنجاب‘‘پروگرام کے تحت سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس

سرگودھا(سٹاف رپورٹر )ضلع میں \\\"ستھرا پنجاب \\\" پروگرام کے تحت دیہاتوں میں انجام دی جانے والی سرگرمیوں کا جائزہ اجلاس۔

 ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بابر شہزاد رانجھا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی ایل جی سرگودھا مہر غلام عباس سمیت دیگر تحصیلوں کے افسران اور سینئر سیکرٹری حضرات نے شرکت کی ،اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لوکل گورنمنٹ نے \\\"ستھرا پنجاب \\\" پروگرام پر اب تک کی پیش رفت بارے تفصیلی بریفنگ دی،انہوں نے اے ڈی ایل جیز کو اپنی اپنی تحصیلوں فوری اجلاس بلوا کر اس پروگرام پر اب تک پیش رفت بارے بریفیگ لے کرروزانہ کی بنیاد پر رپورٹ بھجوانے کی ہدایت کی، بعدازاں ڈپٹی ڈائریکٹر بابر شہزاد نے متذکرہ پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بھا بھڑہ سمیت ملحقہ دیہات کا اچانک دورہ بھی کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے اس انقلابی اقدام کے ثمرات دیہاتوں کے باسیوں تک پہنچانے کے لیے تمام ادارے ایک تحریک کی صورت میں کام کررہے ہیں جو کہ قابل ستائش ہے ،دیہاتوں میں چوکیدار کی تعیناتی ، عملہ صفائی کی بھرتی اور لوڈر رکشہ سمیت دیگر ضروری سامان کی دستیابی کو یقینی بنایا جارہا ہے بابر شہزاد نے کہا کہ وہ خود بھی دیہاتوں کے دورے کر کے اس پروگرام پر عمل درآمد کا جائزہ لے رہے ہیں دیہاتوں کو پہلی بار شہروں کی طرز پر صاف کیا جارہا ہے لہذا اس میں کوتاہی کی کوئی گنجائش نہیں ہونی چاہیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں