یونیورسٹی آف سرگودھامیں یومِ دفاع کے تسلسل میں ڈیجیٹل فن پاروں کی نمائش
سرگودھا(سٹاف رپورٹر ) یونیورسٹی آف سرگودھامیں انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیرِ اہتمام پاکستان کے یومِ دفاع کے تسلسل میں ڈیجیٹل فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا ۔
جس میں طلبہ کی جانب سے تیارہ کردہ 70ڈیجیٹل فن پاروں کے ذریعے افواج ِ پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ زبیدہ آغا آرٹ گیلری میں منعقدہ فن پاروں کی نمائش کا افتتاح تقریب کے مہمانِ خصوصی وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کیا ۔افتتاحی تقریب میں ایئربیس انٹرکالج مصحف کے پرنسپل گروپ کیپٹن ریٹائرڈ وصال محمد بطور مہمانِ اعزاز شریک ہوئے ۔جبکہ اس موقع پرڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ ڈیزائن مریم سیف ، شعبہ کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ بڑی تعداد میں موجود تھے ۔