مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

مبینہ پولیس مقابلہ، زیر حراست ملزم  ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

وزیرآباد(نا مہ نگار)مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی راہزنی و قتل سمیت درجن بھر مقدمات میں ملوث زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔۔۔

احمد نگر روڈ ڈھونیکے بائے پاس پل کے قریب ڈکیتی، راہزانی اور قتل کے مقدمات میں گرفتار ملزم ارباز علی سکنہ کوٹلی رستم گوجرانوالہ کو پولیس تھانہ صدر کے اہلکار آلہ قتل کی برآمدگی کے لئے لیجا رہے تھے کہ ملزم ارباز کے موٹر سائیکل سوار دو ساتھیوں نے حملہ کر دیا ،نامعلوم ملزمان کی جانب سے بے تحاشا فائرنگ کی زد میں آ کر زیر حراست ملزم فرار ہونے کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا جبکہ نامعلوم فرار ہو گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں