پٹرولنگ پولیس موٹرسائیکل سواروں کو تنگ کرنے لگی

 پٹرولنگ پولیس موٹرسائیکل سواروں کو تنگ کرنے لگی

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )پٹرولنگ چیک پوسٹ جامکے چیمہ کے اہلکاروں نے پل نہرموترہ پر ناکہ لگاکر موٹرسائیکل سواروں کو تنگ کرناشرو ع کردیا۔۔

گزشتہ کئی دنوں سے پل نہر موترہ پر پٹرولنگ چیک پوسٹ جامکے چیمہ کے اہلکاروں نے ناکہ لگاکر ہر آنے جانیوالے موٹرسائیکل سواروں کو تنگ کرناشروع کردیاہے موٹرسائیکل سواروں کے پاس تمام کاغذات مکمل ہونے کے باوجود انہیں مختلف حربوں سے تنگ کیاجاتا ہے اور بلاوجہ انہیں سڑک کے کنارے گھنٹوں کھڑا کردیا جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑرہا ہے ،پٹرولنگ پولیس جامکے چیمہ کے اہلکار بعض موٹرسائیکل سواروں سے پیسے بھی ہتھیالیتے ہیں جن موٹرسائیکل سواروں کے پاس کوئی کاغذات نہیں ہوتے وہ پٹرولنگ اہلکاروں کو پیسے دیکر آرام سے چلے جاتے ہیں، علاقہ مکینوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے رابطہ کرنے پر پٹرولنگ اہلکاروں نے بتایاکہ اخراجات بھی پورے کرنے ہوتے ہیں اور کہاں سے پورے کریں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں