تین بار افتتاح کے باوجود کھیالی بائی پاس چوک تعمیر نہ ہوسکا

تین  بار افتتاح کے باوجود کھیالی بائی پاس چوک تعمیر نہ ہوسکا

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)تین افتتاح ہونے کے باوجود کھیالی بائی پاس چوک کی تعمیر ممکن نہ ہوسکی،بڑے بڑے گڑے پڑنے سے حادثات معمول بن گئے ،کئی افراد جان کی بازی ہورچکے ہیں۔۔۔

لیکن انتظامیہ ابھی تک ٹس سے مس نہ ہوسکی،سابق وفاقی حکومت پیپلز پارٹی کے دور میں کھیالی بائی پاس اوور ہیڈ برج کی تعمیر کی گئی تو ٹھیکیدار تعمیر کو ادھوڑا چھوڑ گیا، اوور ہیڈ برج پر آج تک کسی قسم کی لائٹس نہ لگ سکیں ،خاص کر اوور ہیڈ برج کے نیچے سے گزرنے والی مین کھیالی بائی پاس کی تعمیر نہ ہوسکی،جس کی وجہ سے بڑے بڑے گڑے پڑ چکے ہیں،بارش کے پانی سے گڑے فل ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہاں سے گزرنے والی ہیوی ٹریفک ان گڑوں سے گزرتی ہے تو الٹ جاتی ہے جس کہ وجہ سے جانی و مالی نقصان ہونا معمول بنتا جارہا ہے ،مقامی لوگوں کے احتجاج پر پاکستان تحریک انصاف اور دو مرتبہ مسلم (ن)لیگ کی حکومت نے افتتاح کیا لیکن ابھی تک مین سڑک کی تعمیر ممکن نہ ہوسکی ،مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے افتتاح پر افتتاح کیا جارہا ہے اس کی تعمیر کو ممکن بنایا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں