42 سرکاری محکموں کے آڈٹ کا آغاز ، ٹیمیں تشکیل

42 سرکاری محکموں کے آڈٹ کا آغاز ، ٹیمیں تشکیل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) گزشتہ مالی سال ختم ہونے پر حکومت نے گوجرانوالہ ڈویژن کے 42 سرکاری محکمہ جات کے سالانہ آڈٹ کا آغاز کردیا۔۔۔

سالانہ آڈٹ کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں جو گوجرانوالہ پہنچ گئیں اور بیشتر سرکاری اداروں کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا اور چھان بین شروع کردی سالانہ تعمیرو مرمت ،ترقیاتی کاموں ،خریداری کی مد میں خرچ ہونے والے اربوں روپے فنڈز کی چھان بین کی جائے گی، ہیلتھ اتھارٹی ،ایجوکیشن اتھارٹی ،ہائی ویز ،محکمہ بلڈنگ ،واسا ،جی ڈی اے ،ڈی ایچ کیو ہسپتال ،میڈیکل کالج ،سوشل سکیورٹی ہسپتال ،میٹرو پولیٹن کارپوریشن ،محکمہ بہبود آبادی ،لائیوسٹاک اور دیگر اداروں کے بجٹ ،فنڈز اور اخراجات کا آڈٹ شروع کردیا گیا ہے ذرائع کے مطابق سالانہ آڈٹ کے دوران بے ضابطگیوں پر آڈٹ پیرے لگائے جائیں گے اور ان بے ضابطگیوں میں ملوث افسر ،ملازمین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی جائے گی ،سرکاری اداروں کے ترقیاتی منصوبہ جات کے ٹینڈرز ،پیپرا رولز اور شفافیت کا جائزہ لیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں