پسرور :بڈیانہ ، رچھاڑہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پسرور :بڈیانہ ، رچھاڑہ  روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

پسرور(تحصیل رپورٹر )بڈیانہ ، رچھاڑہ روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کر کھنڈرات کی شکل اختیار کر گئی۔۔۔

 سڑک پر جگہ جگہ گہرے کھڈے بن چکے ہیں جن میں برساتی پانی مہینوں کھڑا رہتا ہے جس سے تعفن اٹھتا ہے اور مکھی و مچھر پیدا ہوتے ہیں ،موذی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے ، اس صورتحال سے سڑک کے اطراف میں رہنے والے مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں، شہریوں نے حکام سے سڑک کی فوری تعمیر کا مطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں