سیالکوٹ میں ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک

سیالکوٹ میں ڈینگی مچھر سے  بچاؤ کیلئے آگاہی واک

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر ، نمائندہ دنیا)روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے بانی و صدر محمد اشفاق نذر،پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ نعیم سہیل اور معروف صعنت کار و سماجی رہنما میاں خالد محمود نے کہا ہے۔۔۔

 کہ ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک ہے جس سے گھبرانے کی نہیں بلکہ حفاظتی تدابیر کو اپنانے کی ضرورت ہے ہمیں چاہیے کہ اردگرد ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں تاکہ ڈینگی مچھر کی افزائش نہ ہوسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز ہیومن رائٹس ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام ڈینگی مچھر سے بچاؤ کیلئے آگاہی واک کے شرکا سے خطاب کے دوران کیا۔ اشفاق نذر نے کہا کہ پاکستان کو بے شمار چیلنجوں کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کیلئے ہر شہری کو اپنا انسانی اور قومی فریضہ ادا کرنا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں