سمبڑیال:کلیکٹر کسٹمز صائمہ آفتاب کیلئے الوداعی تقریب

سمبڑیال:کلیکٹر کسٹمز صائمہ  آفتاب کیلئے الوداعی تقریب

سمبڑیال (سٹی رپورٹر)کلیکٹر کسٹمز کلکٹریٹ آف کسٹمز سیالکوٹ صائمہ آفتاب کے لاہور تبدیل ہونے پر کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس گروپ کے چیئرمین جمشید اسلم چیمہ، صدر عبد الرزاق کی طرف سے الوداعی ملاقات کے دوران نیک خواہشات کے اظہار سمیت یادگاری شیلڈ پیش کی گئی ۔

 اس موقع پر کلیکٹر آف کسٹمز صائمہ آفتاب نے کسٹمز کلیکٹریٹ سیالکوٹ سمبڑیال میں اپنی محکمانہ مدت ملازمت کو ایجنٹس گروپ کے تعاون کے حوالے سے اچھے الفاظ میں مدتوں یاد رہنے والا تعاون قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی محمکانہ سروس کا جتنا وقت بھی کلیکٹریٹ آف سیالکوٹ گزرا اس کے نقوش انہیں ان کی آئندہ ملازمت میں بھی یاد رہیں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں