حکومت بلوں پر ٹیکس ختم کرے :جمات اسلامی سیالکوٹ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )فارم 47کی جعلی حکومت کے جعلی فیصلوں کے خلاف 25 کروڑ پاکستانی تاجر،وکلا اور نوجوان کلرک طلبہ مزدور کسان اور ۔
سیاسی کارکنان سے مل کر مہنگی بجلی کے بلو ں اور بھاری ٹیکسوں کے خلاف جماعت اسلامی اسلام آباد میں دھرنا دے گی۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سیالکوٹ امتیاز احمد بریار نے سیا لکوٹ میں پریس کانفرنس میں کیا۔اس موقع پر شمس العارفین جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی اور زونل امراء ملک منیر ، شیخ عتیق الرحمن ، اور عارف شیخ ضلعی صدر میڈیا جماعت اسلامی بھی موجود تھے ۔ امیر ضلع نے مطالبہ کیا کہ حکومت مہنگی بجلی اور بلوں پر بھاری ٹیکس ختم کرے ، گھریلو یونٹ 10 روپے اور کمرشل یونٹ 15روپے کرے ، سول، ملٹری بیوروکریسی سمیت حکمران طبقہ کی مراعات ختم کرے ، جاگیردرار وں پر ٹیکس لگائے ، سلیب سسٹم کے نام پر عوام کو نچوڑنے کا فراڈ ختم کرے ،آئی ایم ایف کابنایا ہوا ظالمانہ بجٹ عوام نامنظور کرتے ہیں اور عوام پر آئی پی پی سرچارج جیسی لوٹ کھسوٹ ختم کرکے عوام کو آسانیاں بہم پہچائے ۔ ورنہ جماعت اسلامی ان عوامی مطالبات کی منظوری تک اسالام آباد کا دھرنا جاری رکھے گی۔