شرط لگا کر نہر میں کودنے والا نوجوان ڈوب گیا
گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر )شرط لگا کر نہر میں کودنے والا نوجوان ڈوب گیا، ریسکیو کے غوطہ خوروں نے نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کردیا ۔
گھمن والا میں 20سالہ حریم اور اس کے دوست نے شرط لگا کر نہر میں چھلانگیں لگا دیں ، دوست نہر کراس کرکے باہر نکل آیا جبکہ حریم ڈوب گیا، اس بارے علم ہونے پر ریسکیو کے غوطہ خورموقع پر پہنچ گئے ، غوطہ خوروں نے نہر میں ڈوبنے والے نوجوان کی تلاش کیلئے آپریشن شروع کر دیا جس کا تاحال سراغ نہ مل سکا، نہر میں ڈوبنے والا نوجوان کامونکے کا رہائشی بتایا گیا ہے ۔