صوبائی سیکرٹری انفار میشن سے حافظ آباد سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

صوبائی سیکرٹری انفار میشن سے حافظ  آباد سے صحافیوں کے وفد کی ملاقات

حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )صوبائی سیکرٹری انفار میشن و ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلیشنز پنجاب احمد عزیز تارڑ سے ڈسٹرکٹ پریس کلب کے چیئر مین چودھری امجد پرویز چٹھہ کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی۔

اس موقع پر صوبائی سیکرٹری انفار میشن کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے صحافیوں کی فلاح و بہبود اور ویلفیئر کے بھر پور اقدامات کیے جائینگے ، در پیش مسائل کے حل اور انہیں سہولیات کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر کی جائیگی۔صوبائی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ صحافیوں کی ویلفیئر،معاشی سہولت اور علاج معالجہ ،صحت کی سہولیات کیلئے امداد بھی فراہم کی جائیگی۔ وفد نے صحافیوں کے علاج معالجہ اور مالی امداد کیلئے درخواستیں پیش کیں جس پر انہوں نے عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں