آ رپی او کا دورہ سیالکوٹ جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر)آر پی او گوجرانوالہ طیب حفیظ چیمہ نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے حوالے سے سیالکوٹ کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا۔
آر پی او ، ڈی پی او سیالکوٹ حسن اقبال ،ڈپٹی کمشنر ذوالقرنین نے سکیورٹی کے انتظامات کو چیک کیا۔مرکزی امام بارہ گاہ اڈا پسروریاں اور امام بارہ گاہ مستری عبداﷲ کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے سی سی ٹی وی کنٹرول روم ڈی پی او آفس میں قائم کیا گیا ہے ۔