سنی تحریک نے ٹی ایل پی کے مطالبات کی حمایت کر دی

سنی تحریک نے ٹی ایل پی کے مطالبات کی حمایت کر دی

وزیر آباد(نامہ نگار)پاکستان سنی تحریک نے تحریک لبیک کے تمام آئینی جمہوری مطالبات کو تسلیم کرنے کا حکومت سے مطالبہ کر دیا،تحریک لبیک پاکستان کے تمام مطالبات آ ئینی اورجمہوری ہیں جنہیں تسلیم کیا جانا چاہیے۔۔۔

اسرائیلی فوج کے ہاتھ نہتے فلسطینیوں سے رنگے ہوئے ہیں،او آئی سی کا اجلاس طلب کر کے مسلم امہ کو متفقہ فیصلہ کرنا چاہیے ،فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی کی جا رہی ہے ،عالمی عدالت انصاف کی حکم عدولی پر دنیا اسرائیل کا سوشل بائیکاٹ کرے ،حکومت کو چاہیے کہ وہ مذاکرات کا دروازہ کھول کر مطالبات تسلیم کرے ،مظاہرین پر کسی بھی قسم کا تشدد قابل قبول نہیں ہو سکتا ریاست اپنی ذمہ داری کو فوری طور پر پورا کرتے ہوئے پرامن مظاہرین سے بات چیت کرے ،ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ضلعی رہنما الرحمن خان صافی ، جاوید اقبال بٹ ، آصف مغل ، یعقوب رضوی اور دیگر نے کیا،رہنماؤں نے کہا کہ حکومت کو جمہوری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے جمہوری اقدار اور روایات کو پروان چڑھانا چاہیے ،دنیا میں ظلم اور جبر کہیں بھی ہو اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا ،مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز پوری دنیا سے بلند ہو رہی ہے جبکہ مسلمان حکمران خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں