ڈسکہ:نوجوانوں پر آوارہ کتوں کا حملہ،12سے زائد زخمی
ڈسکہ(نمائندہ دنیا ) نواحی گاؤں کھرولیاں میں کرکٹ اور دوسری کھیلیں کھیلتے نوجوانوں پر آوارہ کتوں کا اچانک حملہ، کتوں نے بارہ سے زائد نوجوانوں کو کاٹ کر زخمی کردیا۔
گاؤں بھر کے بیسیوں نوجوان چھٹی کے روز دارہ میں مل کر کرکٹ اور مختلف کھیلوں میں مصروف تھے کہ کتوں کے حملہ سے بھگدڑ مچ گئی ،زخمیوں عرفان ، نوید، سرفراز، علی حمزہ، ذبیع اﷲ ،عبداﷲ ، حانان ، ہادی سعید ودیگر کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں بائولے کتوں والی ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے زخمیوں میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ شہریوں کاکہناہے کہ گلی محلوں بازاروں میں آوارہ کتے دندناتے پھرتے ہیں اور شہریوں کو کاٹنے کے بھی متعدد واقعات رونماہوچکے ہیں۔