موترہ:ڈاکوؤں نے نہ رکنے پر اوورسیز پاکستانی مار ڈالا
موترہ،ڈسکہ(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )دوران ڈکیتی دو ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے اوورسیز پاکستانی کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔۔۔
تھانہ موترہ کے علاقہ باقر پورکا حسیب اپنے والد امجد جوکہ چند ماہ قبل بیرون ملک سے پاکستان آیاہواتھا موترہ سے گاؤں واپس جارہے تھے کہ ان کو ناکہ لگائے کھڑے دو ڈاکوؤں نے موٹرسائیکل روکنے کا اشارہ کیا، اسکے والد نے موٹر سائیکل نہ روکی جس پر ڈاکوؤں نے ان پر قتل کردینے کی نیت سے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجہ میں اوورسیز پاکستانی امجد گولیاں لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اور ڈاکو ان کی موٹرسائیکل چھین کرفرارہوگئے ، پولیس نے مقتول کے بیٹے حسیب کومدعی بناکر ڈاکوؤں کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔