کامونکے :شیڈول ریٹ جاری نہ ہو سکا،رجسٹری برانچ بند

کامونکے :شیڈول ریٹ جاری نہ ہو سکا،رجسٹری برانچ بند

کامونکے (تحصیل رپورٹر ) شیڈول جاری نہ ہونے کی وجہ سے رجسٹری برانچ 15دنوں سے بند، سائلین پرشان، حکومت لاکھوں روپے کا ریونیو سے محروم۔۔۔

 بتایا گیا ہے کہ نئے مالی سال کی رجسٹر یوں کے شیڈول ریٹ لسٹیں یکم جولائی کو جاری ہونا تھیں لیکن پندرہ روز گزرنے کے باوجود ابھی تک جاری نہیں ہو سکیں، جس کی وجہ سے سائلین اور رجسٹریوں کیلئے آنے والے لوگ روزانہ چکرلگانے پر مجبور ہیں، شیڈول ریٹ لسٹیں نہ ہونے کی وجہ سے رجسٹری برانچ کو عملاً تالے لگ چکے ہیں اور حکومت کو ریوینو سے حاصل ہونے خطیر رقم سے مروم ہونا پڑ رہا ہے ، ذرائع کے مطابق ضلع گوجرانوالہ کی دیگر تحصیلوں اور صدر گوجرانوالہ کی زمینوں کی الاٹمنٹ کی ریٹ لسٹیں آ چکی ہیں اور وہاں رجسٹریوں کا کام بھی ہو رہا ہے ، تحصیل انتظامیہ کیطرف سے ریٹ لسٹیں ابھی تک وصول نہ ہونے کا ملبہ تحصیلدار کی سیٹ کے خالی ہونے پر ڈالا جا رہا ہے ، تحصیل آفس کے ترجمان کے مطابق نئے تحصیلدار کی تعیناتی تک شیڈول ریٹ کی وصولی التوا کا شکار ہو سکتا ہے ، اس سلسلہ مں شہریوں نے ڈی سی گوجرانوالہ سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینوں کی الاٹمنٹ کے لئے فوری طور پر شیڈول ریٹ جاری کیا جائے اور تحصیلدار کی تعیناتی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں