کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے

 کامونکے :وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہو گئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی،چوری کی وارداتوں میں شہری مال وزر سے محروم ہوگئے کی ۔گزشتہ رات موڑ ایمن آباد میں عدنان الیاس کی پان شاپ پر گاہک کے روپ میں آئے دو ڈاکو تیس ہزار روپے ،سگریٹ اور۔۔۔

 دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔سبزی منڈی کے آڑھتی محمد آصف اور اُسکے بھائی عاطف سے دو ڈاکو جی ٹی روڈ چیانوالی کے قریب موٹر سائیکل اور بیس ہزارروپے چھین کر فرار ہوگئے جبکہ جی ٹی روڈ کچہری کے قریب دو ڈاکو موٹر سائیکل سوار محمد شہزاد سے ایک لاکھ پچاسی ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے گزشتہ روز میاں سانسی کا ریاست مسیح موڑ ایمن آباد سروس روڈ پر موٹر سائیکل کھڑی کرکے کہیں مصروف ہوگیا تو چور اُسکی غیر موجودگی میں موٹر سائیکل لے گئے ۔حبیب ٹاؤن کے محمد عماد کی حویلی سے چور ہزاروں روپے مالیت کی پینتیس من گندم لے گئے ۔نواحی گاؤں ماڑی ٹھاکراں کے محمد خالد انجم کی موٹر سائیکل گھر کے باہرسے چوری ہوگئی۔رسولنگر کے محمد فیاض کے گھر سے چور تریسٹھ ہزارروپے ،یوپی ایس،بیٹری،سولر پنکھا،سلنڈر،پارچات اور برتن وغیرہ لے گئے جبکہ فیصل ٹاؤن کے محمد شکیل اسحاق کے گھر سے چور پچیس ہزارروپے اور ڈیڑھ تولے طلائی زیورات چوری کرکے فرار ہوگئے ۔پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں