محرم میں انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا:تاجر امن کمیٹی

محرم میں انتظامیہ سے ہر ممکن تعاون  کیا جائے گا:تاجر امن کمیٹی

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )چیئرمین تاجر امن کمیٹی میاں محمد اکرم،پیپلزٹریڈرز سیل کے صدر ملک ذوالفقار بھٹو اؤر جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران خواجہ صفی الرحمان نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے موقع پر انتظامیہ سے۔۔۔

امن و امان کی بحالی ،عاشورہ کے جلوسوں اور مجالس کے انعقاد میں ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، تمام تاجر تنظیمیں اپنے اپنے بازاروں میں عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس پر ہر ممکن نگرانی کریں گے ،تاہم ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ جلوسوں کے روٹس پر تمام سڑکوں اور گزر گاہوں پر پیچ ورک بھی مکمل کیا جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاجر تنظیموں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرتاجررہنما شیخ پرویز،عبدالحمید بٹ،تنویر بٹ،فیضی بٹ،عمران بیگ،محمد الیاس، کاشف بٹ بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں