آج یوم عاشور پر ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ مستری عبداﷲ سے برآمد ہو گا

آج یوم عاشور پر ذوالجناح کا جلوس  امام بارگاہ مستری عبداﷲ سے برآمد ہو گا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )آج 10محرم یوم عاشور کے موقع پر ذوالجناح کا جلوس امام بارگاہ مستری عبداﷲ سے برآمد ہو گا۔۔۔

جلوس صبح 10بجے امام بارگاہ سے برآمد ہو گا اس کے قبل امام بارگاہ مستری عبداﷲ میں مجلس منعقد ہو گی ،جلوس مقررہ راستوں راجہ روڈ، بیری والا چوک سے ہو تا ہو ا دن ایک بجے کے قریب مین بازار پہنچے گا جہاں پر جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کریں گے ،چوک شہیداں میں امام بارگاہ اڈا پسروریاں و دیگر علاقوں سے آنے والے جلوس شامل ہو جائیں گے ، جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ مستری عبداﷲ میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جس کے بعد رات 9بجے شام غریباں منعقد ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں