ذوالجناح کا جلوس آج امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں سے برآمد ہو گا

ذوالجناح کا جلوس آج امام بارگاہ  حسینیہ ڈسکہ کلاں سے برآمد ہو گا

ڈسکہ(نامہ نگار )ذوالجناح کا جلوس آج امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں سے برآمد ہو گا،جلوس صبح 10بجے امام بارگاہ سے برآمد ہو گا اس سے قبل امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں میں مجلس منعقد ہو گی۔۔۔

 جس میں ذاکرین فلسفہ شہادت امام حسین ؓ پر روشنی ڈالیں گے ، اس کے بعد جلوس اپنے مقررہ راستوں،گلی سیداں والی،حیدری چوک،نسبت روڈ،سے ہو تا ہو ا دن 1بجے کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول پہنچے گا جہاں پر جلوس کے شرکا نماز ظہرین ادا کریں گے اس کے بعد جلو س فوارہ چوک پہنچے گا جہاں پر امام بارگاہ در نجف پسرور روڈ اور سمبڑیال روڈ و دیگر علاقوں سے آنے والے جلوس شامل ہو جائیں گے بعد میں جلوس مین بازار،صوبیدار بازار،سمبڑیال روڈ،کچہری چوک،وڈالہ روڈ،نسبت روڈ اور مین بازار ڈسکہ کلاں سے ہوتا ہوا رات گئے امام بارگاہ حسینیہ ڈسکہ کلاں میں پہنچ کر اختتام پذیر ہو گا جس کے بعد رات 9بجے کے قریب شام غریباں منعقد ہو گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں