کامونکے :نامعلوم افراد ماں بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے

کامونکے (تحصیل رپورٹر )نامعلوم افراد بس سٹاپ پر کھڑی ماں بیٹی کو اغواء کرکے لے گئے ۔
گزشتہ روز کالا خطائی کے عبدالرحمن کی بہن زبیہ او ر اُسکی بیٹی سادھوکی بس سٹاپ پر کھڑی تھی کہ اس دوران نامعلوم افراد اُنہیں اغواء کرکے لے گئے ۔صدر پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔