سیالکوٹ:سسرالیوںنے فائرنگ کرکے ایک شخص مار ڈالا

سیالکوٹ:سسرالیوںنے فائرنگ کرکے ایک شخص مار ڈالا

سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق رنجش پر سسرالی رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا۔

تفصیلات کیمطابق تھانہ سٹی پسرور کے علاقہ ٹمپر مارکیٹ میں سابق رنجش پر ملزمان عدیل، امیر،شبیر، توقیر وغیرہ ملزمان نے فائرنگ کرکے خاتون آسیہ ریاض کے چھوٹے بھائی ایاز اختر کو قتل کردیا اور فرار ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی عزیزہ کی شادی ایاز کے ساتھ ہوئی تھی اور وہ ایاز کو طلاق کے لئے دباؤ ڈال رہے تھے اور مقتول اپنی بیوی کو طلاق دینا نہیں چاہتا تھا۔ پولیس نے مقتول کی ہمشیرہ آسیہ بی بی کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں