راہوالی:جامع مسجد صادق میں محفل ذکر شہدائے کربلا
راہوالی(نمائندہ دنیا)حضرت امام حسینؓ کا نام ایک تحریک ،نظریہ سوچ کا نام ہے جس کو زبان پر لاتے ہی جذبہ جہاد ،شہادت ابھرنے لگتا ہے ۔
، ان خیالات کا اظہار علامہ قاری سکندر ذوالقرنین نے جامع مسجد صادق اسلام گارڈن ٹاؤن میں زیر صدارت حاجی مستنصر شیخ زیر نگرانی حاجی عنصر شیخ، حاجی قیصر شیخ منعقدہ محفل ذکر شہدائے کربلا سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ نواسہ رسولؐ نے ظالم حکمران کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا جو رہتی دنیا تک مثال بن گیا انہوں نے کہا کہ حسینیت کبھی ظالم کے سامنے نہیں جھکتی بلکہ ڈٹ کر مقابلہ کرتی ہے جبکہ نماز اور صبر کا دامن بھی نہیں چھوڑتی۔