لدھیوالہ :سرکاری نرخ پر آٹے کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی
لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار ) لدھیوالہ کوٹ اسحاق عالم چوک و دیگر دیہات کی دکانوں پر سرکاری نرخوں پر آٹے کی فراہمی ممکن نہ ہو سکی۔
، فلور مل پر آٹا لینے جائیں تو نہیں ہے کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے ، دکانداروں کا مؤقف، تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے پندرہ روز پہلے صوبے بھر کے ہر ضلع کے لئے آٹے کی قیمت مقرر کی تھی گوجرانوالہ میں آٹے کے بیس کلو کے تھیلے کے نرخ 1680 روپے مقرر کئے گئے جسکے بعد فلور مل مالکان نے لدھیوالہ عالم چوک کوٹ اسحاق پپناکھہ سمیت دیگر دیہات میں آٹے کی سپلائی روک دی ہے اس حوالے سے دکانداروں کا کہنا ہے کے پندرہ دن سے ہمیں فلور ملز سے آٹا کی سپلائی نہیں دی جا رہی اور جب ہم خود فلورملز میں آٹا لینے جاتے ہیں کو ہمیں سٹاک ختم ہونے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے جس کے بعد لوگ مہنگے داموں آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، شہریوں نے صوبائی وزیر خوراک سے اپیل کی ہے کے سرکاری نرخوں پر آٹے کی سپلائی کو ممکن بنایا جائے تاکہ ہم سرکاری قیمت پر آٹا خرید سکیں۔